بدھ, جون ۱۱, ۲۰۲۵
30.3 C
Srinagar

پونچھ میں نارکو ٹیرر کیس کے سلسلے میں ایس آئی اے کی چھاپہ ماری

جموں: جموں و کشمیر پولیس کی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے منگل کی صبح ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے ساوجیاں میں نارکو ٹیررزم سے جڑے ایک کیس کی تفتیش کے تحت ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی محمد جمیل ولد محمد لطیف، ساکن وارڈ نمبر 6 کے مکان پر انجام دی گئی۔ چھاپے کے دوران نائب تحصیلدار اور چوکی انچارج ساوجیاں بھی موجود تھے تاکہ کارروائی قانونی دائرے میں انجام دی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی ایف آئی آر نمبر 02/2022 کے تحت کی گئی ہے جو کہ ایس آئی اے جموں میں درج ایک مقدمہ سے متعلق ہے۔ اس کیس میں پاکستان سے منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے دہشت گرد تنظیموں کو مالی مدد فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ نارکو ٹیررزم کی اس سرگرمی میں بین الاقوامی سرحد کے آر پار سرگرم منظم نیٹ ورکس ملوث ہیں، جو منشیات کے ذریعے دہشت گردی کو مالی تقویت دے رہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img