منگل, دسمبر ۲, ۲۰۲۵
14.7 C
Srinagar

اہرہ بل میں ویشو نالہ سے نوجوان کی لاش برآمد

سری نگر:جنوبی ضلع کولگام کے معروف سیاحتی مقام اہرہ بل نالے میں غرقاب ہوئے 33 سالہ نوجوان کی لاش ایس ڈی آر ایف (اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) کی ٹیم نے منگل کو برآمد کر لی۔

ذرائع کے مطابق، وسیم احمد ملک ولد محمد یاسین ملک، ساکن نیو کالونی الیار پورہ شوپیاں، جو کہ پیر (9 جون) کو اہرہ بل نالے میں غرقاب ہوا، کی تلاش کے لیے گزشتہ دو روز سے ریسکیو آپریشن جاری تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ منگل کی صبح ایس ڈی آر ایف کولگام کی ٹیم نے نالہ ویشیو سے نوجوان کی لاش برآمد کرکے ہسپتال منتقل کیا۔قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی جائے گی۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img