جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں کان میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع افسران نے دی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی جاوا صوبے میں کان میں کام کرنے والے کان کن جمعہ کو مٹی کے تودے گرنے سے دب گئے تھے۔ اتوار کو اس واقعے میں مرنے والوں کی تعداد اب بڑھ کر 19 ہو گئی ہے اور کان میں تازہ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے چھ لاپتہ کان کنوں کی تلاش فی الحال روک دی گئی ہے۔
مغربی جاوا صوبے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریڈکشن ایجنسی کے ترجمان ہادی رحمت نے بتایا کہ کل امدادی کارکنوں کو سیریبن ریجنسی کے بوبوس گاؤں میں واقع گنونگ کوڈا کان میں مزید دو لاشیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن اور امدادی سرگرمیوں کو احسن طریقے سے چلانے کے لیے 30 مئی سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور یہ آپریشن 6 جون کو ختم ہو جائے گا۔
صوبائی تلاش اور بچاؤ آفس کے آپریشنز یونٹ کے قائم مقام سربراہ ممانگ فاتمونو نے کہا کہ کان میں ایک اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی کارروائی عارضی طور پر روک دی گئی تھی اور کل دوبارہ شروع ہو گی۔
یو این آئی