اتوار, جون ۱, ۲۰۲۵
16 C
Srinagar

سپریم کورٹ میں نو تعینات تین ججوں نے حلف اٹھا یا

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں نئے تعینات تین ججوں نے جمعہ کو عہدے اور رازداری کا حلف اٹھایا چیف جسٹس بی آر گوائی نے سپریم کورٹ کمپلیکس کےایک آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں جسٹس این وی انجاریہ، جسٹس وجے بشنوئی اور جسٹس اے ایس چندورکر کو سپریم کورٹ کے ججوں کی حیثیت سے حلف دلایا ان کی حلف برداری کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کے لئے مقررہ 34 ججوں کی تعداد مکمل ہوگئی ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں عدالت عظمیٰ کے دیگر ججوں کے علاوہ کئی سینئر وکلاء اور معززین بھی موجود تھے۔
اس مہینے، سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی اور جسٹس اے ایس اوکا کے ریٹائر ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کے تین عہدےخالی ہوگئے تھے۔

جسٹس گوائی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے کالجیم نے 26 مئی 2025 کو مختلف ہائی کورٹس کے تین چیف جسٹس کو سپریم کورٹ میں جج کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی منظوری کے بعد، مرکزی حکومت نے جمعرات کو جسٹس انجار

یہ، جسٹس بشنوئی اور جسٹس چندورکر کو سپریم کورٹ کے جج کے طورپر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لینے سے پہلے جسٹس انجاریا کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جب کہ جسٹس بشنوئی گوہاٹی ہائی کورٹ اور جسٹس چندورکر بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر تھے۔

احمد آباد میں مانڈوی-کچھ میں 23 مارچ 1965 کو وکلاء کے خاندان میں پیدا ہونے والے جسٹس انجاریا نے احمدآباد کے ایچ ایل کالج آف کامرس سے گریجویشن اور 1988 میں سر ایل اے شاہ لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ 1989 میں یونیورسٹی اسکول آف لاء، احمد آباد سے انہوں نےقانون میں پوسٹ گریجویشن کیا۔ ان کے والد بھی عدلیہ میں تھے۔ انہوں نے اگست 1988 سے سینئر ایڈوکیٹ ایس این شیلت کے چیمبر میں شامل ہو کر گجرات ہائی کورٹ میں پریکٹس شروع کی۔ انہوں نے آئینی امور اور تمام زمروں کے سول معا

ملات، لیبر اور خدمت کے معاملات میں وکالت کی۔ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں، ریاستی الیکشن کمیشن، گجرات انفارمیشن کمیشن، گجرات انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، میونسپلٹی وغیرہ کے لیے اسٹینڈنگ/پینل ایڈوکیٹ کے طور پرانہوں نے خدمات انجام دیں۔

سپریم کورٹ میں نو تعینات تین ججوں نے حلف اٹھا یا

انہوں نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے لئے سینئر پینل وکیل، بی ایس این ایل، یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی)، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی)، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای)، نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) کے لئے کے سینئر اسٹینڈنگ وکیل کے طور پر کام کیا ہے۔ انہیں 21 نومبر 2011 کو گجرات ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر ترقی دی گئی اور 6 ستمبر 2013 کو مستقل جج کے طور پر ان کی تصدیق کی گئی۔
جسٹس انجاریا نے 25 فروری 2024 کو کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔
جسٹس بشنوئی 26 مارچ 1964 کو جودھ پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 8 جولائی 1989 کو ایک وکیل کے طور پر اپنا اندراج کروایا۔ انہوں نے راجستھان ہائی کورٹ اور جودھ پور میں سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل میں دیوانی، فوجداری، آئینی، سروس، انتخابی معاملات وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں پریکٹس کی۔ انہوں نے سال 2000-2004 کے دوران مرکزی حکومت کے اسٹینڈنگ کونسل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img