ممبئی: اداکار آرین کمار کی ڈیبیو فلم ‘نفرتیں’ کا پوسٹر جاری ہو گیا ہے۔فلم ‘نفرتیں’ کے پوسٹر میں آرین کمار ایک انتہائی تیز اور دبدبے والے انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ کیمرے کی طرف ان کی ابھری ہوئی پیٹھ، منہ میں سلگتی سگریٹ، اور فریم کے آگ جیسے رنگوں میں ابھرتا غصہ، سب مل کر ایک زبردست اثر چھوڑتے ہیں۔ ٹیگ لائن، "نفرت کی راکھ سے، محبت اٹھتی ہے” فلم کے دل میں چھپے جذباتی جدوجہد کی جھلک دیتی ہے۔
فلم ‘نفرتیں’ سے آرین کمار بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں، اور ان کے اس متاثر کن اندازنے پہلے ہی مداحوں اور سینما کے شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔ فلم میں آرین کے ساتھ تنشک تیواری نظر آئیں گی۔ اس فلم کی ہدایت کاری جے بھٹاچاریہ اور ان کی ٹیم نے کی ہے، جبکہ پروڈکشن مہندر دھاریوال نے کی ہے۔ اس فلم کا میوزک سنجیو چترویدی نے دیا ہے اور پوری ٹیم اس پروجیکٹ کو ایک یادگار سینمایی تجربہ بنانے کی سمت کام کر رہی ہے۔ فلم ’نفرتیں‘ اس گرمی میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
یواین آئی