جمعرات, مئی ۲۹, ۲۰۲۵
17.2 C
Srinagar

بڈگام میں چلتی ٹرین کی زد میں آنے سے معمر شخص کی موت

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پیر کو مازہامہ – بڈگام ریلوے سیکشن پر ایک عمر رسیدہ شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بڈگام میں بڈگام – مازہامہ ریلوے سیکٹر پر ایک عمر رسیدہ شخص چلتی ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

متوفی کی شناخت علی محمد میر ولد محمد اکبر میر ساکن سنور کلی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس اور متعلقہ حکام نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img