جمعرات, مئی ۲۲, ۲۰۲۵
31.9 C
Srinagar

بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس

سری نگر،: منشیات کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن ماگام کی ایک خصوصی ٹیم نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ساتھ فردوس احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن گمبورہ ماگام کے دکان پر چھاپہ مارا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران دکان سے 133 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کو ایک پالی تھین بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ کیس کی تحقیقات کے دوران دو مشکوک افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا جنہوں نے اس جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جس کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدگان کی شناخت شمیم احمد دھوبی ولد عبدالرشید اور مظفر احمد پنڈت ولد ثنا واللہ پنڈت ساکنان کندہامہ کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڈگام پولیس ضلع سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img