بدھ, مئی ۲۱, ۲۰۲۵
18.7 C
Srinagar

میرے والد نے قیام امن کے خواب کو پورا کرنے کے لئے اپنی جان دے دی: سجاد لون

سری نگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے اپنے والد ایڈوکیٹ عبدالغنی لون کو ان کی 23 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا ‘میرے والد نے قیام امن کے اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر ہونے کے لئے اپنے جان کی قربانی پیش کی۔

واضح رہے کہ عبد الغنی لون کو 21 مئی سال 2002 میں عیدگاہ سری نگر میں گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا گیا تھا۔
سجاد لون نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ اپنے والد عبدالغنی لون کو یاد کر رہا ہوں جنہیں 23 سال قبل آج کے دن مسلح افراد نے قتل کر دیا تھا’۔
انہوں نے کہا ‘میرے والد نے امن کے لیے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے جان قربان کردی’۔

ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘ وہ دن آج سے بھی زیادہ سیاہ تھے، سچ بولنا اکثر انتقام کو دعوت دینے کے مترادف تھا،مجھے یاد ہے کہ جب ان کی وفات ہوئی تو ہم نے انہیں ‘امن کے لیے شہید’ قرار دیا’۔

رکن اسمبلی نے کہا: ‘ ان 23 سالوں میں کبھی بھی ہمیں امن کی اتنی ضرورت محسوس نہیں ہوئی جتنی گزشتہ تیس دنوں میں ہوئی ہے’۔انہوں نے اپنے والد کی جنت نشینی اور مغفرت کے لئے دعا کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img