منگل, مئی ۲۰, ۲۰۲۵
18.2 C
Srinagar

منوج سنہا نے یونیفائیڈ کمانڈ میٹنگ کی صدارت کی

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز یہاں راج بھون میں یونیفائیڈ کمانڈ کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے سکیورٹی انتظامات اور یونین ٹریٹری کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں چیف سکریٹری، فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسروں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال اور 3 جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ میٹنگ میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے نتیجہ اور جموں و کشمیر میں ‘آپریشن سندور’ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے فوج، پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو مکمل طور پر ختم کر دیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img