ترواننت پورم، : اڈانی گروپ کے زیر انتظام ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے (ٹی آروی) نے چینی کمپنی ‘ڈریگن پاس’ کے ساتھ اپنی شراکت ختم کردی ہے،یہ ایئرپورٹ لاؤنج ایکسز سروسز فراہم کرنے والا پلیٹ فارم ہے۔
ایک ریلیز میں کہا گیا، "ایئر پورٹ لاؤنج تک رسائی فراہم کرنے والی ڈریگن پاس کے ساتھ ہماری وابستگی فوری طور پر ختم ہو گئی ہے۔ ڈریگن پاس کے صارفین کو اب اڈانی کے زیر انتظام ہوائی اڈوں پر لاؤنجز تک رسائی حاصل نہیں ہو گی۔ اس تبدیلی سے ہوائی اڈے کے لاؤنجز اور دوسرے صارفین کے سفری تجربے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔”
تاہم اڈانی گروپ نے چینی فرم کے ساتھ شراکت ختم کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔اس سے قبل، مرکزی حکومت نے قومی سلامتی کی بنیاد پر ترکی میں واقع ایئر پورٹ گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی ‘سیلیبی ایئرپورٹ سروسز’ کی سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی تھی۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد حالیہ ہند-پاک تنازعہ کے دوران چینی اور ترک کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کی حمایت کے بعد ان دونوں ممالک کے خلاف یہ کارروائیاں کی گئیں۔
یواین آئی