طرابلس، : لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این ایس ایم آئی ایل) نے جمعرات کو مسلح گروپوں سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے فوری طور پر ہٹنے اور اپنی بیرکوں میں واپس آنے کی اپیل کی ہے، کیونکہ دو دن تک پرتشدد جھڑپوں میں کم از کم چھ افراد ہلاکت ہوگئے تھے۔
یواین ایس ایم آئی ایل نے ایک بیان میں کہا کہ "یواین ایس ایم آئی ایل کو طرابلس میں مظاہرین کے خلاف گولیوں کے استعمال کی خبروں پر گہری تشویش ہے جو کل رات سڑکوں پر نکل آئےتھے۔ ساتھ ہی، اس نے کہا کہ وہ دارالحکومت میں "نازک جنگ بندی کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے مشن نے کہا کہ وہ ثالثوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور موجودہ جنگ بندی کی حمایت اور اسے برقرار رکھنے کے لیے ایک سرشار طریقہ کار متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے۔
طرابلس میں پیر کو دیر رات وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ کی وفادار فورسز اور صدارتی کونسل سے وابستہ ایک طاقتور عسکریت پسند گروپ سٹیبلٹی سپورٹ میکانزم (ایس ایس اے) کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ اس جھڑپ میں ایس ایس اے کے سربراہ عبدالغنی الکلی عرف گنیوا کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔
یواین آئی