ہفتہ, اکتوبر ۴, ۲۰۲۵
23 C
Srinagar

سوپور میں 3 منشیات فروش گرفتار، چرس جیسا مواد بر آمد: پولیس

سری نگر: منشیات کے خلاف کریک ڈائون کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سوپور پولیس نے سنگری ٹاپ پر ناکے کے دوران ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبرPB07BB – 7763 کو روکا جس پر تین افراد سوار تھے۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد ان کو گرفتا کیا گیا۔

گرفتار شد گان کی شناخت مقصود احمد لون ولد عبد الاحد لون ساکن رام پورہ، ریاض احمد ڈانگرو ولد ثناو اللہ ڈانگرو ساکن یمران بمئی اور سعید احمد خان ولد گلزار احمد خان ساکن سنگری ٹاپ وٹلب کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سوپور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر213/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سوپور پولیس منشیات کے خلاف اپنی زیرو ٹالیرنس پالسی دہراتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے اور نوجوانوں کو اس سماجی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img