ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے جمعرات کو ابوظہبی کے صدارتی محل میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یواے ای کی سنکاری نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے یہ اطلاع دی۔
ڈبلیو اے ایم کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری، توانائی، جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور صنعت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
شیخ محمد نے یواے ای – امریکہ کے تعلقات کی گہرائی پر روشنی ڈالی، جو ان کے بقول پانچ دہائیوں سے زیادہ پر محیط ہے۔ انہوں نے کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی شراکت داروں خصوصاً امریکہ کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کے ذریعے عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کیا۔
یواین آئی