سری نگر،: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بنگی در پل کے نزدیک ایک ناکے پر ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 7 گرام ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت خوشبو جان زوجہ فاروق احمد شیخ ساکن بنگی در کے طور پر کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں ای ڈی پی ایس کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے دوسری کارروائی میں نرجس زوجہ محمد علی ساکن بوانا جے جے کالونی دہلی اور محمد عرفان ولد محمد جہانگیر خان ساکن غازی آباد اتر پردیش نامی دو غیر مقامی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 3 گرام اور 6 گرام ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران اشفاق احمد حجام ولد گل محمد حجام ساکن سعد وارہ ڈورو شاہ آباد نامی ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 6 گرام ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شرع کی گئیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ پولیس منشیات کے خلاف زیر پالیسی پر ثابت قدم ہے۔
یو این آئی
