بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
26.6 C
Srinagar

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

نئی دہلی:  اروناچل پردیش میں جگہوں کے نام تبدیل کرنے کی چین کی کوشش کو ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیتے ہوئے ہندوستان نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ اس طرح کی کوششوں سے اس ناقابل تردید حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی کہ یہ ریاست ہندوستان کا اٹوٹ اور لازم و ملزوم حصہ تھی، ہے اور رہے گی چینی حکومت کے اس اقدام پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، "ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ چین نے ہندوستانی ریاست اروناچل پردیش میں جگہوں کے نام بدلنے کی اپنی فضول اور مضحکہ خیز کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اپنے اصولی موقف کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم ایسی کوششوں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔”
مسٹر جیسوال نے کہا کہ "تخلیقی نام تبدیل کرنے سے اس ناقابل تردید حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی کہ اروناچل پردیش ہندوستان کا ایک اٹوٹ اور لازم و ملزوم حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔”
یواین آئی۔الف الف

Popular Categories

spot_imgspot_img