نئی دہلی:یوٹیوبرگوروآریہ نے ایران کے وزیر خارجہ عراقچی کے خلاف نازیبہ الفاظ استعال کیے جس پر ایران نے ناراضگی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے اپنے پروگرام میں گوروآریہ نے ایرانی وزیر خارجہ پر ذاتی حملہ کیا،اس پر ایران میں ہندوستان کے سفارتخانہ نے کہاکہ گوروآریہ نے وزیرخارجہ کے بارے میں جوکہاوہ انکی ذاتی رائے ہے اور انھوں نے جو باتیں کہی ہیں وہ نامناسب ہیں یہ حکومت ہند کا سرکاری موقف نہیں ہے ہندوستان میں ایران کے سفارتخانہ نے ایکس پر کہاکہ مہمان کی عزت ہونی چاہئے ،ایران مہمان کو خداکے محبوب بندہ کے طور پر دیکھتاہے ۔
گوروآریہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے بارے میں انڈیا ٹی وی کے ایک پروگرام میں جوباتیں کہیں اس سے چینل نے بھی خودکو الگ کرلیاہے ۔
گوروآریہ نے ، جومختلف ٹیلی ویژن چینلوں کے پروگراموں میں شامل ہوتے ہیں ، کہاکہ جب آپریشن سندور چل رہاتھا تو اس وقت ایران نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی بات کی اور کہاکہ ایران دونوں ملکوں کے معاملات میں دخل دینے کی کوشش کررہاہے ۔
یواین آئی