پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

منوج سنہا کی لوگوں کو بدھ پورنیما کی مبارکباد

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ پورنیما کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے تمام لوگوں کی خوشی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔

بدھ پورنیما کو بدھ جینتی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ بدھ مت میں اول درجہ کے حامل تہواروں میں سے ایک ہے جسے پوری دنیا میں بڑے جوش و جذبہ اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کے روز اس تہوار کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘بدھ پورنیما کے پرمسرت موقع پر سب کو مبارکباد’انہوں نے دعا کی کہ بھگوان بدھ کی لازوال تعلیمات انسانیت کو امن، محبت، ہمدردی، عدم تشدد اور پسماندہ لوگوں کی ترقی کے راستے پر ہمیشہ گامزن کرتی رہیں۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘میں سب کی بھلائی، خوشی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img