جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

جموں و کشمیر کانگریس نے جموں کو نشانہ بنانے پر پاکستان کی مذمت کی

جموں، : جموں و کشمیر کانگریس نے جمعرات کی رات جموں اور خطے کے دیگر علاقوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے پر پاکستان کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا: ‘ہمسایہ ملک کو اپنے گناہوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا’۔واضح رہے کہ جمعرات کی شب پاکستانی فوج کی جانب سے جموں، پٹھانکوٹ، ادھم پور اور دیگر علاقوں میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جسے بھارتی فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

جموں و کشمیر کانگریس پردیش کمیٹی نے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔کمیٹی کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما نے بتایا: ‘ جے کے پی سی سی پاکستان کی طرف سے جموں شہر اور دیگر حصوں میں اشتعال انگیز ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے حالانکہ چوکس اور قابل ہندوستانی افواج نے اسے ناکام بنایا’۔انہوں نے کہا: ‘ پاکستان اپنے گناہوں کی قیمت چکائے گا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img