جموں، : مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے ضلع کھٹوعہ میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے نزدیک رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کسی بھی شہری کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو مفت ٹرانسپورٹ سہولیت فراہم کی جا رہی ہے۔
موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘ ابھی ابھی ضلع مجسٹریٹ راکیش منہاس سے پچھلے 24 گھنٹوں کا فیڈ بیک موصول ہوا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ ضلع کھٹوعہ میں بین الاقوامی سرحد(آئی بی) کے نزدیک رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے’۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا: ‘ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کسی بھی شہری کو کوئی تکلیف نہ پہنچے اور ان لوگوں کو مفت ٹرانسپورٹ سہولیت فراہم کی جا رہی ہے’۔انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید کہا: ‘ صورتحال کے پی نظر سب کی طرف سے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے’۔
یو این آئی