جمعرات, مئی ۸, ۲۰۲۵
22.2 C
Srinagar

آپریشن سندور کے بعد اب پاکستان کے دفاعی نظام پر بڑا حملہ

لاہور، پاکستان: ہندوستان پاکستان کشیدگی کے بیچ پاکستان فضائی دفاعی نظام پر ڈرون حملے کی خبر ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور، سیالکوٹ اور ایک دیگر شہر دفاعی نطام کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ اسی بیچ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایک درجن بھارتی ڈرون مار گرائے ہیں۔ اس خبر میں خود پاکستان نے لاہور کے قریب ایک فوجی تنصیب اور ایک دیگر شہر پر حملے کا اعتراف کیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق پاکستان کے ایک مشرقی شہر پر ہوئے ڈرون حملے میں فوجیوں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے کچھ زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حملے پاکستان پر ہندوستان کے میزائل حملوں کے بعد ہوئے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق آپریشن سندور میں 31 شہری مارے گئے۔ تازہ پیش رفت اس آپریشن سندور کے ایک دن سامنے آئی ہے۔دریں اثنا، بھارت نے شدید کشیدگی کے پیش نظر کشمیر کے سرحدی علاقے سے مقامی آبادیوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی 22 اپریل کو کشمیر کے پہلگام علاقے میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے بڑھ گئی ہے، جب کشمیر میں بندوق برداروں نے 26 افراد کو ہلاک کر دیا۔ ہندوستان نے پاکستان پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام لگایا، جس کی اسلام آباد نے تردید کی۔

پاکستان کا ڈرون گرانے کا دعویٰ

پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ایک بھارتی ڈرون نے رات بھر لاہور کے قریب ایک فوجی ہدف کو تباہ کر کے چار فوجیوں کو زخمی کر دیا، نیز جزوی طور پر نقصان پہنچایا، جبکہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے مختلف مقامات پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 25 بھارتی ڈرونز کو روک کر مار گرایا۔ انہوں نے حملے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی صوبہ سندھ میں آبادی والے علاقے میں گرائے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایک شہری ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔ ان واقعات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی اور بھارتی حکام نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

لاہور میں، مقامی پولیس اہلکار محمد رضوان نے بتایا کہ والٹن ایئرپورٹ کے قریب ایک ڈرون کو مار گرایا گیا، جو کہ بھارت کی سرحد سے تقریباً 25 کلومیٹر (16 میل) دور رہائشی علاقے میں واقع ہوائی اڈے ہے جس میں فوجی تنصیبات بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ دو اضافی ڈرون صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں میں مار گرائے گئے۔

پنجاب کے ضلع چکوال میں ایک ڈرون کھیتوں میں جا گرا۔ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلع پولیس سربراہ غلام محی الدین نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ڈرون کس کا تھا۔ حکام نے ملبے کو محفوظ کر لیا ہے اور ڈرون کی اصلیت اور مقصد کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img