جمعرات, مئی ۸, ۲۰۲۵
22.2 C
Srinagar

ایران نے امریکہ کے ساتھ براہ راست جوہری مذاکرات کی تجویز کو مسترد کردیا

تہران،: ایران نے امریکہ کے ساتھ براہ راست جوہری مذاکرات اور دونوں ممالک کے صدور کے درمیان جلد ہونے والی ملاقات پر تہران کی جانب سے تجویز کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے ایک حالیہ میڈیا رپورٹس اور واشنگٹن کے ساتھ براہ راست جوہری مذاکرات نیز ایرانی اور امریکی صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں تہران کی جانب سے تجویز کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔
مسٹر بقائی نے اسرائیلی نیوز ویب سائٹ وائی نیٹ کی ایک حالیہ رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کے پریس ٹی وی پر یہ تبصرہ کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ سعید عباس عراقچی نے مشرق وسطیٰ کے امریکی ایلچی اسٹیو وٹ کوف سے رابطہ کیا تھا ، جس میں دونوں فریقوں کے درمیان خلیج کو پر کرنے کے لئے عمانی ثالثی کی کوششوں سے ’’مایوسی‘‘ کی وجہ سے امریکی وفد کے ساتھ براہ راست جوہری مذاکرات کی درخواست کی گئی تھی۔

انہوں نے میڈیا کی ان قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کر دیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے سعودی عرب کے اپنے آئندہ دورے کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس اور افواہوں کو "من گھڑت اور بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ "ایران کی سفارتی سرگرمیوں جس میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ بات چیت بھی شامل ہے، کے بارے میں تمام اپ ڈیٹس (ایرانی) وزارت خارجہ کی طرف سے شفاف، پیشہ ورانہ اور بروقت طریقے سے بتائے جاتے ہیں۔

مسٹر عراقچی اور مسٹر وٹ کوف کی قیادت میں ایران اور امریکہ کے وفود نے اب تک بالواسطہ بات چیت کے تین دور منعقد کئے ہیں۔ پہلا اور تیسرا دور 12 اور 26 اپریل کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں اور دوسرا 19 اپریل کو روم میں ہوا تھا۔ چوتھا دور جو اصل میں 3 مئی کو روم میں ہونا تھا، ثالثی عمان نے "لاجسٹک وجوہات” کی وجہ سے ملتوی کر دیا تھا۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل سے وابستہ نور نیوز نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور اتوار کو مسقط میں منعقد ہوگا۔تاہم، مسٹر بقائی نے بدھ کو قبل ازیں کہا تھا کہ ایران-امریکہ مذاکرات کے چوتھے دور کی صحیح تاریخ اور مقام کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

یواین آئی/ژنہوا۔الف الف

Popular Categories

spot_imgspot_img