نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کولکتہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی اور جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر مودی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ’’کولکتہ میں آتشزدگی کے حادثے میں جانوں کے ضیاع سے غمزدہ ہوں۔ اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں میری دلی ہمدردی ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ پی ایم این آر ایف کی طرف سے ہر مرنے والے کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دی جائے گی۔ زخمیوں میں سے ہر ایک کو 50,000 روپے دیئے جائیں گے۔‘
واضح رہے کہ وسطی کولکتہ کے بڑا بازار میں پھلپتی مچھوا کے نزدیک واقع رتوراج ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 لوگوں کی موت ہوئی اور کئی لوگ زخمی ہو ئے۔
یو این آئی