پیر, مئی ۱۹, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

پاکستان سہم گیا:انڈیا اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے: عطا اللہ تارڑ

مانیٹرنگ ڈیسک

پہلگام حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا واضح اشارہ دیا ۔مرکزی حکومت نے سند ۔طاس معاہدے کو معطل کیا ،پاکستان شہریوں کو ملک بدر کیا جبکہ پاکستان کیساتھ زمینی رابطے کو منقطع کیا ۔

اس بیچ وزیر اعظم نے کل ایک غیر معمولی سلامتی میٹنگ میں کہا کہ پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں مسلح افواج کو ’مکمل آپریشنل آزادی‘ ہے۔

پاکستان کے مرکزی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس مستند انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ انڈیا اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں مسلح افواج کو ’مکمل آپریشنل آزادی‘ ہے۔

منگل کے روز جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دو دہائیوں سے دہشتگردی کا سامنا رہا ہے اور اس نے دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشتگردی کی سخت مذمت کی ہے۔

پاکستانی مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔ ’تاہم بدقسمتی سے انڈیا نے غیر معقولیت اور تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیا جو کہ خطے اور دنیا میں تباہ کن نتائج کا باعث ہو گا۔‘

Popular Categories

spot_imgspot_img