منگل, اپریل ۲۹, ۲۰۲۵
16.7 C
Srinagar

جالندھر-جموں قومی شاہراہ کو بلاک کرنے پر ایم ایل اے سمیت 150 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج

جالندھر: پنجاب میں جالندھر دیہی پولیس نے بھوگ پور شوگر مل میں لگائے جانے والے سی این جی پلانٹ کے خلاف دھرنا دے کر جالندھر-جموں قومی شاہراہ کو بلاک کرنے پر کانگریس کے رکن اسمبلی سکھویندر سنگھ کوٹلی سمیت 150 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

واضح رہے کہ 23 ​​اپریل کو ایم ایل اے کوٹلی کی قیادت میں 150 افراد نے شوگر مل میں لگائے جانے والے سی این جی پلانٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کو بلاک کردیا تھا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے تھے۔ ہائی وے کی بندش کے باعث طویل ٹریفک جام ہوگیا۔ اس معاملے میں جالندھر دیہی پولیس نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے افسر جسونت کمار کے بیان پر کانگریس ایم ایل اے سکھویندر سنگھ کوٹلی، میونسپل کونسل کے صدر اور 150 نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ احتجاج میں کانگریس قائدین، سماجی تنظیموں، مارکیٹ اسوسی ایشنز اور دیگر اداروں نے شرکت کی۔

جسونت سنگھ کے مطابق وہ این اے ایچ آئی کے سائٹ انجینئر ہیں۔ پٹھانکوٹ چوک سے جموں و کشمیر تک نگرانی کی ذمہ داری ان کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے لیے سب کو ایک سائیڈ دی گئی تھی، تاکہ وہ ایک طرف اپنا مظاہرہ پرامن طریقے سے کر سکیں۔ لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور ٹی پوائنٹ سے ہائی وے کو بند کر دیا۔ اس دوران شاہراہ پر تقریباً چار گھنٹے تک جام رہا اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بار بار کی اپیلوں کے باوجود احتجاج ختم نہیں کیا گیا جس کے بعد ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔


یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img