سری نگر: غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک جے سی بی اور ایک ٹپر کو ضبط کیا ہے اور اس ضمن میں ایک مقدمہ بھی درج کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معمول کی گشت کے دوران پولیس پوسٹ برتھی پورہ کی ایک ٹیم نے ایک جے سی بی اور ایک ٹپر کو روکا، جو بغیر کسی رائلٹی دستاویزات کے غیر قانونی طور پر معدنیات نکال رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کیلر میں متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 53/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔ان کا کہنا ہے کہ جے سی بی اور ٹپر کو بھی ضبط کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں پولیس ضلع کے قدرتی وسائل کے تحفظ اور غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں انجام دینے کے لئے پر عزم ہے۔





