جموں، : جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنی رہائشگاہ جموں میں کابینہ کے ساتھیوں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔
خبر رساں ادارے کشمیر نیوز آبزرور کو ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کا یہ اجلاس وزیراعلیٰ کی جموں میں واقع وزارت رہائشگاہ پر جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے تمام کابینہ ارکان اجلاس میں شریک ہیں۔ فوری طور پر اجلاس کے ایجنڈے کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
یہ اجلاس 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے مہلک دہشت گرد حملے کے پس منظر میں اہمیت رکھتا ہے، جس میں 26 عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ نے سری نگر میں بھی کابینہ کا ایک اجلاس طلب کر کے اس حملے کی مذمت کی تھی۔
کے این او