پیر, مئی ۱۹, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

محبوبہ مفتی کی وزیر داخلہ اور تمام ورزائے اعلیٰ کو کشمیری طلبا کی بحفاظت گھر واپسی یقینی بنانے کی اپیل

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں زیر تعلیم کشمیر کے تمام طلباء کی حفاظت کو یقینی بنائیں جب تک کہ وہ بحفاظت گھر واپس نہ آجائیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والوں کو ایک سخت پیغام بھیج دیا جانا چاہئے۔

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘مجھے ہندوستان بھر میں کشمیری طلباء کی پریشان کن کالیں موصول ہو رہی ہیں جو موجودہ صورتحال کی وجہ سے خوف و ہراس محسوس کر رہے ہیں’۔ان کا کہنا ہے: ‘کچھ اداروں نے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں اور طلباء کو معمول کے بحال ہونے تک گھر واپس جانے کا مشورہ دیا ہے جبکہ باقی اداروں نے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا ہے’۔

محبوبہ مفتی نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام طلباء کی حفاظت کو یقینی بنائیں جب تک کہ وہ بحفاظت گھر واپس نہ آجائیں۔انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘علاوہ ازیں، سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والوں کو سخت پیغام بھیجا جانا چاہیے’۔ان کا مزید کہنا ہے کہ امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ایسی تفرقہ انگیز قوتوں کی نشاندہی کی جانی چاہئے اور ان سے مضبوطی سے نمٹا جانا چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیری طلبا، تاجروں اور دیگر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کابینی وزرا کو ملک کی مختلف ریاستوں میں بھیج دیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img