پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

ہم کسی فرد کے نہیں بلکہ بی جے پی کی پالیسوں کے خلاف ہیں: تنویر صادق

جموں: نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کو کسی فرد سے نہیں بلکہ بی جے پی کی پالیسیوں سے اختلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز باغ گل لالہ میں مرکزی وزیر کرن رجیجو اور عمر عبداللہ کے درمیان ملاقات اتفاق سے ہوئی وہ کوئی طے شدہ پروگرام نہیں تھا۔

موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

عمر عبداللہ اور کرن رجیجو کے درمیان سری نگر میں باغ گل لالہ کی سیر کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’’یہ پی ڈی پی اور سجاد لون صاحب اس کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں، ان کے پاس کوئی ایشو ہی نہیں ہے لہذا اب ایسی غیر متعلق باتیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ’’عمر صاحب اپنے والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب کے ساتھ باغ گل لالہ میں تھے اس دوران وہاں مرکزی وزیر کرن رجیجو صاحب بھی تھے اور ان کے درمیان ملاقات ہوئی، یہ کوئی طے شدہ پروگرام نہیں تھا۔
تنویر صادق نے کہا ’’ہم کسی فرد کے خلاف نہیں ہیں ہم بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف ہیں جس کا اس جماعت نے پارلیمنٹ میں مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا ’’ہم نے آج بھی اسمبلی میں تحریک پیش کی۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی میں زرعی قوانین، جی ایس ٹی، این آر سی، دفعہ 370 پر بات ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے ہیں اسپیکر صاحب ہمیں وقف ترمیمی بل پر بات کرنے کی اجازت دیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img