سری نگر: وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں جمعہ کو بھی صبح سے ہی تیز ہواؤں کے چلنے کا سلسلہ جاری رہا۔
عوام کی حفاظت کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے حکام نے لوگوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوائیں چلنے کے وقت گھر کے اندر ہی رہیں، کشتی رانی اور شکارا سواری سے گریز کریں، اور کمزور ڈھانچے یا بجلی کی تاروں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 28 مارچ کی کو دوردراز علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران کشمیر اور جموں دونوں صوبوں میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سطحی ہوائیں چل سکتی ہیں جو آج دوپہر یا دیر سے دوپہر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 29 مارچ سے 6 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔
کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی زرعی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔
عوام کی حفاظت کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے حکام نے لوگوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوائیں چلنے کے وقت گھر کے اندر ہی رہیں، کشتی رانی اور شکارا سواریوں سے گریز کریں، اور کمزور ڈھانچے یا بجلی کی تاروں کے قریب کھڑے ہونے سے گریز کریں۔
اطلاعات کے مطابق وادی میں گذشتہ شام تیز ہوائوں کی وجہ سے درخت اور کئی علاقوں میں مکانوں کے چھت اکھڑ گئے۔
