تقریب میں مقررین نے تھیٹر کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا
نیوزڈیسک
سرینگر/عالمی یوم تھیٹر کے سلسلے میں ڈگری کالج سمبل میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا اہتمام ینگ ڈرامہ ٹسٹس سوسائٹی نے ڈگری کالج سمبل کے اشتراک اور اندر کلچرل فورم کے تعاون سے کیا تھا۔ تقریب کی صدارت ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ نے اور کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شبینہ اقبال تقریب میں خاص مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئی جبکہ معروف براڈکاسٹر عبدالاحد فرہاد، معروف صحافی رشیدراہل اور اسسٹنٹ ڈاکٹر شائستہ احمد پروفیسر کشمیری ڈیپارٹمنٹ مہمان زی وقار کی حیثیت سے تقریب میں شریک ہوئی۔ آغاز میں مہمانوں استقبال جاوید گیلانی نے کیا۔
تقریب میں اندر کلچرل فورم سمبل سے وابستہ فنکاروں نے سلیم یوسف کا لکھا اور گلفام بارجی کی ہدایت میں’ہنا سوچیو’مختصر اسٹیج ڈرامہ پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔اسی طرح ینگ ڈرامہ ٹسٹس سوسائٹی سے وابستہ ایک فنکار نے الطاف حسین کی ہدایت میں ایک مختصر سولو پرفارمنس پیش کی جس کی سامعین نے خوب سراہنا کی۔ علاوہ ازیں تقریب میں مقررین نے عالمی یوم تھیٹر کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا اور نئی نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تھیٹر ایکٹوٹیز میں شامل ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب میں معروف صحافی رشید راہل کو محمد اسماعیل میر میموریل اعزاز سے نوازا گیا جبکہ کالج کی پرنسپل اور اور پروفیسر ڈاکٹر شائستہ احمد کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔یہ تقریب مشتاق بقال اور الطاف حسین کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔تقریب کی نظامت مجید مجازی نے انجام دی۔