پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

قاضی گنڈ میں منشیات فروش کی ڈیڑھ کروڑ روپیے سے زیادہ مالیت کی جائیداد این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت منسلک::پولیس

سری نگر: پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گںڈ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی زائد از ڈیڑھ کروڑ روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کولگام پولیس نے قاضی گنڈ کے نسو بدرا گنڈ میں خسرہ نمبر 427 پر تعمیر ایک منشیات فروش کے دو دو منزلہ رہائشی مکانات کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے سیکشن 68 کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 103/2024 میں منسلک کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم ایک بدنام زمانہ منشیات فروش ہے جو نوجوانوں کو منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں اس کے خلاف این ڈی پی ایس یکٹ کے تحت کئی مقدمے درج ہیں اور اس وقت وہ پی آئی ٹی – این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کوٹ بلوال جموں جیل میں بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں اس کے بھائی بلال احمد گنائی کے خلاف این آدی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 64/2023 درج ہے جب بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کیا گیا تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں جائیدادوں کو منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا: ‘ این ڈی پی ایس ایکٹ کے سیکشن 68 ای اور 68 ایف کی تعمیل میں، غیر منقولہ املاک جو ملزمین نے غیر قانونی طریقوں سے حاصل کی ہے اسے مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر منتقل/بیچنا/خریدنا یا دوسری صورت میں ڈیل نہیں کیا جائے گا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img