ہفتہ, اپریل ۵, ۲۰۲۵
10.8 C
Srinagar

امسال کشمیر میں سیاحتی سیزن شاندار رہے گا: ناصر اسلم وانی

سری نگر:وزیر اعلیٰ کے سیاسی مشیر ناصر اسلم وانی کا کہنا ہے کہ باغِ گلِ لالہ کے کھلنے کے ساتھ ہی وادیٔ کشمیر میں سیاحتی سیزن کا آغاز ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ رواں سال ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار موصوف نے ٹیولپ گارڈن میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے آج باغِ گلِ لالہ کا افتتاح کیا ہے، اور پہلے ہی دن سینکڑوں مقامی اور غیر مقامی سیاح یہاں پہنچے۔
ناصر اسلم وانی کے مطابق، موجودہ حکومت جموں و کشمیر میں سیاحتی ڈھانچے کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ امسال وادیٔ کشمیر میں سیاحتی سیزن نہایت شاندار رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ باغِ گلِ لالہ کے کھلنے سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img