جموں:فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے راجوری میں تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں اس موقع پر فورس کے غیر متزلزل عزم کی سراہنا کی۔یہ جانکاری فوج کی وائٹ کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘جی او سی وائٹ ناٹ کور نے سی آئی ایف رومیو کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرکے تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا’۔پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘ جی او سی نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں فورس کے غیر متزلزل عزم کو سراہا’۔
