پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

سرکار ڈیلی ویجر یونین سے بات کرے: سنیل شرما

جموں:جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما کا کہنا ہے کہ پی ایچ ای ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے مرکزی زیرِ انتظام علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ڈیلی ویجر یونین سے بات کرنی چاہیے تاکہ اس مسئلے کا کوئی حل نکالا جا سکے۔
بی جے پی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پی ایچ ای ڈیلی ویجر گزشتہ کئی دنوں سے ہڑتال پر ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سنیل شرما کے مطابق، ہڑتال کی وجہ سے جموں و کشمیر میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی نے گزشتہ دو دنوں سے اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا، لیکن حکومت نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کے پیش نظر حکومت کو اس معاملے میں فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے۔
بی جے پی لیڈر نے مطالبہ کیا کہ حکومت ڈیلی ویجر یونین سے بات چیت کرے اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img