جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
25.1 C
Srinagar

رکن اسمبلی عرفان حفیط کا غزہ قتل عام کے خلاف احتجاج

جموں: کانگریس کے رکن اسمبلی عرفان حفیظ لون نے منگل کو یہاں اسمبلی کمپلیکس کے باہرغزہ میں بے گناہوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج درج کیا۔
انہوں نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا: ‘فلسطین میں بے گناہوں کا قتل عام انسانیت کا قتل ہے’۔
موصوف لیڈر نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا: ‘جس طریقے سے غزہ میں بے گناہ لوگوں، بچوں کا بے دردی سے قتل عام ہو رہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ انسانیت کا قتل ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘اگر کہیں پر بھی انسانیت کا قتل ہوتا ہے تو ہمیں اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے اور جہاں تک ممکن ہو سکے اس کی مذمت کرنی چاہئے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہمارا ملک گاندھی جی کا ملک ہے جو ہمیشہ مذاکرات ہر زور دیتا ہے، ہمیں فلسطینوں کے ساتھ کھڑا رہنا چاہئے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img