انہوں نے کہا: ‘سرکار نے اپنے پہلے ہی بجٹ سیشن میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک کمیٹی بنائی جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سرکار ان ملازموں کے مسائل کے حل کے لئے بہت سنجیدہ ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی ویجروں کے مسئلے جائز ہیں لیکن کچھ لوگ اس میں سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے ڈیلی ویجروں کو خبر دار رہنا چاہئے۔
مسٹر چودھری نے کہا ابھی جموں و کشمیر یونین ٹریٹری ہی ہے اور وزیر اعلیٰ نے کہہ دیا ہے کہ کمیٹی 6 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی تو اس کے بعد اگلے بجٹ میں ڈیلی ویجروں کی بات ہوگی’۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مسائل کے لئے چیف سکریٹری سطح کی کمیٹی بنائی گئی ہے جس سے بڑی کوئی کمیٹی نہیں ہے۔
ہیرا نگر آپریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا تاہم سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں۔





