بدھ, ستمبر ۱۰, ۲۰۲۵
20.1 C
Srinagar

اننت ناگ آتشزدگی :16سے 20 رہائشی مکان خاکستر

سری نگر:جنوبی ضلع اننت ناگ کے کادی پورہ گاوں میں آتشزدگی کے بھیانک واقعے میں 16سے 20رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر اننت ناگ کے گنجان آبادی والے علاقے کادی پورہ میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پوری بستی کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سہ پہر 3بجکر 20منٹ پر اننت ناگ کے کادی پورہ گاوں میں آگ نمودار ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعے میں 16سے 20رہائشی اور کمرشل عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی خاطر تمام تر وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔
ان کے مطابق آگ پر قابو پانے کے بعد ہی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی جاسکتی ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک آگ بجھانے کی کارروائی جاری تھی۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img