جمعرات, ستمبر ۱۱, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

منوج سنہا اور عمر عبداللہ کا سابق رکن اسمبلی فقیر محمد کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی فقیر محمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی گریز فقیر محمد خان نے جمعرات کو سرکاری رہائش گاہ واقع تلسی باغ سری نگر میں مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
منوج سنہا نے رکن اسمبلی کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘گریز کی ترقی میں فقیر محمد خان کا بہت بڑا کر دار ہے اور انہوں نے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا اور بہتر بھی بنا دیا’۔
انہوں نے کہا: ‘اس انتہائی افسوس ناک موقع پر میں ان کے خاندان، دوستوں اور پیروکاروں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے متوفی لیڈر کے روح کے سکون کے لئے دعا کی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سابق رکن اسمبلی کے انتقال پر گہرا دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی معنوں میں بنیادی سطح کے لیڈر تھے۔
انہوں نے متوفی لیڈر کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی اور ان کی جنت نشینی کے لئے دعا کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img