جموں: جموں میں بی ایس ایف گیٹ پالورہ کے نزدیک جمعرات کی علی الصبح ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں میں بی ایس ایف گیٹ پالورہ کے نزدیک جمعرات کی علی الصبح قریب ساڑھے 6 بجے ایک نامعلوم گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت جائے موقع سے فرار ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی بر سر موقع ہی موت ہوگئی ۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثہ پیش آنے کے فوراً بعد پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے ڈرائیور اور گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے۔