اتوار, اپریل ۶, ۲۰۲۵
13.7 C
Srinagar

اسپیکر ایوان کی کارروائی بخوبی چلا رہے ہیں: بشیر احمد ویری

جموں: نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی بشیر احمد ویری نے بی جے پی کے ایوان میں وقت نہ ملنے کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر ہاؤس کی کارروائی بخوبی چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں ہر پارٹی کو ممبروں کی تعداد کے مطابق بولنے کا وقت دیا جا رہا ہے۔موصوف لیڈر نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں یہ بات کہی ۔
بی جے پی کے ایوان میں بولنے کے لئے پورا وقت نہ دینے کے الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا، ‘یہ صرف الزامات ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے’۔
انہوں نے کہا، ‘اسپیکر صاحب ممبروں کی تعداد کے مطابق ہر پارٹی کو بولنے کے لئے وقت دیتے ہیں نیشنل کانفرنس کے زیادہ ممبر ہیں اس لئے اس پارٹی کو بولنے کے لئے بھی زیادہ وقت ملتا ہے’۔
ان کا کہنا تھا، ‘گذشتہ روز نیشنل کانفرنس کو اپنی بات رکھنے کےلیے 2 گھنٹے 24 منٹ دیے گئے جبکہ بی جے پی کے 28 ممبر ہی ہیں انھیں 1 گھنٹہ 24 منٹ کا وقت دیاگیا ‘۔
مسٹر ویری نے کہا، ‘میں بھی ایوان میں بولنا چاہتا ہوں لیکن مجھے بھی روز وقت نہیں ملتا ہے کیونکہ باقی ممبروں کو بھی بولنا ہوتا ہے’۔
اسمبلی اسپیکر کے بارے میں انہوں نے کہا، ‘ان سے بہتر اسپیکر نہیں مل سکتا ہے کیونکہ ان کے پاس کافی تجربہ ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img