ماسکو: یوکرین اتوار کو سعودی عرب میں امریکی اور روسی وفود کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حصہ نہیں لے گا۔ ’دی گارجین‘ اخبار نے یہ اطلاع یوکرین کے صدر کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک کے حوالے سے دی۔
رپورٹ میں بدھ کو کہا گیا کہ پوڈولیاک نے تسلیم کیا کہ یوکرین سے متعلق آگے کے مذاکرات کب ہوں گے، یہ جاننے کے لئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کے نتائج کا انتظار کرنا ضروری ہو گا۔
امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے بدھ کے روز کہا کہ انہوں نے کریملن کے اتحادی یوری اُشاکوف سے ریاض میں امریکہ اور روس کی تکنیکی ٹیموں کے درمیان ہونے والی آئندہ میٹنگ کے بارے میں بات کی ہے، جہاں وہ یوکرین میں ممکنہ جنگ بندی پر بات کریں گے۔
یو این آئی