ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم سکندر 30 مارچ کو عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم سکندر کافی سرخیوں میں ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری اے آر مروگ داس نے کی ہے جبکہ ساجد نڈیاڈوالا نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میکرز جوش و خروش کو برقرار رکھنے کے لیے نئے گانے ریلیز کر رہے ہیں۔ فلم کو اس ماہ عید کے موقع پر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ پہلے میکرز نے اس کی صحیح تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا۔ تاہم اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئی ہیں۔ اب فلم کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
سلمان خان نے خود اپنے سوشل میڈیا پر’سکندر‘ کا نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔ ’سکندر‘ 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس کے ساتھ ہی جاری کیے گئے نئے پوسٹر میں سلمان خان کافی دمدار اوتار میں نظر آ رہے ہیں۔ جس میں وہ تلوار پکڑے نظر آ رہے ہیں، سلمان خان نے فلم سکندر کا پوسٹر اپنے انسٹا ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا، میں 30 مارچ کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں آپ سبھی سے ملاقات ہوگی۔
فلم سکندر کے پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا نے سوشل میڈیا پر لکھا، اس بار سکندر کے ساتھ ملک کے 3 تہوار منائے جائیں گے۔ اس بار جشن تین گنا ہو گا۔ ہم گڑی پڑوا، اوگادی اور عید کے موقع پر آرہے ہیں۔