اتوار, اگست ۲۴, ۲۰۲۵
17.2 C
Srinagar

کولگام واقعے کی جوڈیشل تحقیقات ہوگی : نائب وزیر اعلیٰ

سری نگر:جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے منگل کے روز کہا کہ کولگام واقعے کی جوڈیشل تحقیقات ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ عمر عبداللہ کی ہدایت پر متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا گیا ہے۔یہ بات موصوف نے کولگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں بتائی ۔
انہوں نے کہاکہ کولگام میں دو افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد سرکار نے متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا ہے۔
نائب وزیرا علیٰ کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر آج کولگام پہنچے اور یہاں پر متاثرین کو یقین دلایا کہ اس واقعے کی جوڈیشل تحقیقات ہوگی ۔
ان کے مطابق وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ ان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری بھی فراہم کی جائے گی۔
اس سے قبل اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے ہیں انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔
نائب وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ نیشنل کانفرنس کی پہلی ترجیح ریاستی درجے کی بحالی ہے اور اس حوالے سے ہماری جدوجہد جاری ہے۔
مسٹر چودھری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے لیڈروں ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے دلوں میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے درد ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہم لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمر عبداللہ کی سرکار کو اقتدار سنبھالے ابھی چار ماہ ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگوں سے جتنے وعدئے کئے گئے تھے انہیں پورا کرنے کی بھر پور سعی کر رہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img