سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے حبدی پورہ علاقے میں منگل کی دوپہر کو ایک مشتبہ آئی ای ڈی دیکھی گئی جس کو ناکارہ بنانے کے لئے (بم ڈسپوزل اسکاڈ) بی ڈی ایس کی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے شوپیاں کے حبدی پورہ علاقے میں منگل کو ایک مشتبہ آئی ای ڈی دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بی ڈی ایس کو جائے موقع پر طلب کیا گیا تاکہ اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنایا جاسکے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
