جموں: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر شام لال شرما نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے اپیل کی ہے کہ بجلی صارفین کو ایمنسٹی دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جو زیر التوا بجلی بل ہیں ان کو بھی معاف کیا جائے اور پھر آگے اس عمل کو ماہانہ بنیادوں پر ہموار کیا جائے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا, ‘وزیر اعلیٰ کے پاس 14 بڑے محکمے ہیں، آج محکموں کی گرانٹ ہے، میں نے کچھ چھ سات محکموں میں وزیر اعلیٰ کو اپنی تجاویز پیش کی ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اس دوران جو میرا فوکس رہا وہ اس بات پر تھا کہ بجلی صارفین کو ایمنسٹی دی جائے اور جو لوگوں کو بجلی بل آتے ہیں ان کو ایک بار معاف کیا جائے اور پھر ماہانہ بنیادوں پر اس عمل کو ہموار کیا جائے’۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جو زمین کے متعلق لوگوں کو مسائل ہیں اس کے آرڈر پر نظر ثانی کی جانی چاہئے۔
