منگل, اگست ۱۹, ۲۰۲۵
16.2 C
Srinagar

فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں کا جموں میں احتجاج

جموں:فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں نے منگل کے روز سیول سیکریٹریٹ جموں کے باہراحتجاج درج کیا۔ احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے جس دوران پولیس نے مظاہرین کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچھلے چار برسوں سے کبھی یہاں تو کبھی سری نگر میں احتجاج کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ امتحان میں جو دھاندلیاں ہوئی ہیں انہیں عوام کے سامنے لایا جائے۔
امیدوراوں نے امتحان میں ہوئے بدعنوانی اور سلیکشن لسٹ میں دھاندلیوں کا الزام عائد کرتے ہوے کہا کہ ہم نے کئی برسوں سے امتحان کے لئے دن رات محنت کی تھی جبکہ کچھ لوگوں نے مذکورہ محکمہ کے ضمیر فروش عناصر سے ساز باز کرکے اور پیسے دے کر سیلکٹ لسٹ کو ہی بدل دیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے روکنے پر مظاہرین نے سڑک پر دھرنا دیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img