منگل, اگست ۱۹, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

اس وقت آپس میں لڑنے کے بجائے ملک کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے: تنویر صادق

جموں: نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے کٹرہ واقعے میں ملوث فرد کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا انتہائی غلط کام ہے ۔
ناگپور تشدد کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘اس وقت آپس میں لڑنے کے بجائے ملک میں جو بڑے مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔
موصوف لیڈر نےان باتوں کا اظہار یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
ناگپور تشدد کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘ملک کو اس لئے نہیں بنایا گیا تھا، اس وقت آپس میں لڑنے کے بجائے ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کو جو بڑے مسائل در پیش ہیں ان کو حل کیا جائے’۔
کٹرہ واقعے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے: ‘جو رمضان میں گلمرگ میں ہوا اور اب جو کٹرہ میں ہوا یہ دونوں غلط ہیں کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا غلط ہے’۔
موصوف رکن اسمبلی نے کہا کہ کٹرہ واقعے میں کیس درج ہوا ہے اور ملوث فرد کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے خواہ وہ کتنا بھی بڑا آدمی کیوں نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس نے قانون شکنی کی ہے تو اس کو فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img