ہفتہ, اگست ۲۳, ۲۰۲۵
20 C
Srinagar

کولگام میں مشتبہ آئی ای ڈی بر آمد، بی ڈی ایس طلب

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کولگام میں پیر کے روز ایک مشتبہ آئی ای ڈی دیکھی گئی جس کے بعد بم ناکارہ بنانے والے اسکاڈ (بی ڈی ایس) کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے قیموہ علاقے میں شوپیاں – اننت ناگ روڈ پر پیر کو ایک مشتبہ آئی ای ڈی دیکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا اور علاقے کو محاصرے میں لے کر روڈ پر ٹریفک کی آمد رفت کو روک دیا گیا۔

اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img