منگل, اگست ۱۹, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

ژالہ باری سے متاثر باغبانوں کو 87.98 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی گئی: وزیر زراعت

جموں: وزیر برائے زرعی پیداوار جاوید احمد ڈار کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ شوپیاں کی جانب سے اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ( ایس ڈِی آر ایف) کے اصولوں کے تحت اب تک 3,145 متاثرہ باغبانوں کو 87.98 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی گئی ہے۔
وزیرموصوف ایوان میں رُکن اسمبلی شوکت حسین گنائی کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ستمبر 2024 کے دوران زینہ پورہ حلقے کے 24 دیہاتوں میں سیب کی فصل کوژالہ باری کے باعث نقصان پہنچا۔
چیف ہار ٹی کلچر آفیسر شوپیاں، محکمہ مال اور زراعت کے افسران نے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے مشترکہ طور پر سروے کیا اور اپنی رِپورٹ 28 اکتوبر 2024 ءکو ضلع اِنتظامیہ شوپیاں کو پیش کی تاکہ آفات سماوی کے تحت متاثرہ کاشت کاروں کو معاوضہ فراہم کر کے اُن کے نقصان کا ازالہ کیا جاسکے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے اور تمام متاثرہ کسانوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔
وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت ایک کمیٹی کے ذریعے سیب کے کاشت کاروں کو ژالہ باری اور دیگر آفات سماوی سے اَپنی فصلوں کے تحفظ کے لئے فصل بیمہ اسکیم اور نیٹ سہولیت کے تحت فوائد فراہم کرنے کا بھی جائزہ لے گی۔
اس موقع پر رُکن اسمبلی شبیر احمد کلے نے ضمنی سوالات اُٹھائے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img