منگل, مارچ ۲۵, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

اگر میر واعظ ملک مخالفت ہوتے تو مرکزی سرکار انہیں ہرگز سیکورٹی فراہم نہیں کرتی :محبوبہ مفتی

میر واعظ خود وکٹم ہے، ان کی پارٹی پر پابندی عائد کرنا حیران کن :محبوبہ مفتی

سری نگر:جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے عوامی ایکشن کمیٹی اور اتحاد المسلمین پر پابندی عائد کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر میر واعظ ملک مخالفت ہوتے تو مرکزی سرکار انہیں ہرگز سیکورٹی فراہم نہیں کرتی ۔ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ میر واعظ مولوی عمر فاروق کی عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد کرنے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا:’مجھے یہ سمجھ ہی نہیں آرہا ہے کہ ایک طرف سرکار میر واعظ کی نزاکت کو سمجھ کر انہیں زڈ پلیس سیکورٹی کے دائرے میں لاتی ہے اور دوسری طرف ان کی پارٹی پر پابندی عائد کی جاتی ہے جو میری سمجھ سے کوسوں دور ہے۔‘
انہوں نے سوالیہ انداز میں کہاکہ مرکزی حکومت میر واعظ کو کسی بات پر آمادہ کرنے کی خاطر بلیک میل کر رہی ہے۔
پی ڈی پی صدر کے مطابق نرم رویہ سے ہی لوگوں کے دل جیتے جاسکتے ہیں، میر واعظ ایک اسلامی اسکالر ہے اور اس طرح کے اقدام سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
سنیل شرما کی جانب سے دئے گئے بیان پر محبوبہ مفتی نے کہا:’قائد حزب اختلاف کو اس بات کی وضاحت کرنی چاہئے کہ میر واعظ کو زڈ پلیس سیکورٹی کس بنیاد پر فراہم کی گئی ہے ۔‘
انہوں نے کہاکہ اگر میر واعظ ملک مخالفت ہوتے تو مرکزی سرکار انہیں ہرگز سیکورٹی فراہم نہیں کرتی ۔
محبوبہ مفتی نے کہاکہ میرو اعظ کے خاندان نے قربانیاں دی ہیں اور ان کے والد کو بھی شہید کیا گیا۔
عمر عبداللہ کی سرکار کو ہدفہ تنقید بناتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہاکہ ووٹ ڈالنے کے بعد لوگ سمجھ رہے تھے کہ سرکار ان کے بچاو میں آئے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔
ان کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد کرنے کے بعد سرکار نے اس ضمن میں کوئی بیان نہیں دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک طرف زیادتیاں ہو رہی ہیں دوسری جانب عمر عبداللہ مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے بیٹھے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img